عالمی خبریں

چائنہ میں کوئلے کی کان منہدم، پانچ افراد ہلاک، 48 لاپتہ

خلیج اردو

چائنہ :چینی میڈیا کے مطابق شمالی علاقے کے اندرون منگولیا میں کوئلے کی کان کے منہدم ہوجانے کے ایک دن بعد کم از کم پانچ افراد ہلاک اور 48 دیگر لاپتہ ہیں۔

 

سرکاری میڈیا کے مطابق ایک چھوٹی مقامی فرم شن جنگ کول مائننگ کمپنی کے زیر انتظام چلنے والی یہ کان ،مٹی کاتودہ گرنے سے منہدم ہوگئی ، جس کے نتیجے میں درجنوں کارکن ملبے تلے دب گئے ۔کان کے گرنے سے 80 میٹر اونچا ملبے کا ڈھیر آدھ کلومیٹر چوڑائی میں پھیل گیا۔

 

جمعرات کو سی سی ٹی وی پر سیکیو رٹی کیمرے کی ایک فوٹیج میں دکھایا گیا کہ پہاڑ کے ایک طرف سے پتھر اور مٹی کا برفانی تودہ کان کے گڑھے میں گررہا ہے ، جس سے کھدائی کرنے والے متعدد کان کن اور ڈمپ ٹرک اس کے اندر دب گئے۔

 

سرکاری میڈیا نے بتایا کہ تین سو امدادی کارکن بھاری مشینری کے ذریعے کان کنوں کو تلاش کر رہے ہیں اور تربیت شدہ کتے بھی ان کی مدد کر رہے ہیں ۔

 

 

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button