فن و فنکارلائف سٹائل

بالی ووڈ اداکار عامر خان نے 15 سال بعد اپنی اہلیہ کرن راؤ کو طلاق دے دی

 

خلیج اردو آن لائن:

بالی ووڈ اداکار عامر خان نے اپنی اہلیہ کرن راؤ کے ساتھ 15 سالہ رشتہ ازدواج ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ عامر خان اور ان کی اہلیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان اس وقت سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے اور عامر خان کے چاہنے والوں کے لیے خبر ایک شاک سے کم نہیں ہے۔

طلاق کی خبر سامنے آنے کے بعد سپر اسٹار کے مداح سوشل میڈیا پر اپنے دکھ کا اظہار کر رہے ہیں۔

عامر خان اور کرن راؤ کیجانب سے جاری کردہ مشترکہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ وہ دونوں خوش اسلوبی کے ساتھ اس 15 سالہ خوشگوار سفر کو ختم کرنا چاہتے ہیں اور اپنی زندگیوں کے نئے باب کا آغاز کرنا چاہتے ہیں۔ لہذا اب سے دونوں بطور میاں بیوی ایک دوسرے کے ساتھ نہیں رہیں گے بلکہ بطور مشترکہ ماں باپ اپنے بچے کی پرورش کریں گے۔

کرن راؤ فلم پرڈویوسر ہیں اور دونوں کی شادی 2005 میں ہوئی تھی اور ان کے ہاں ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی، جس کا نام آزاد ہے۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button