عالمی خبریں

آفٹر شاکس کا خوف، ترکیہ نے اتاترک ڈیم کو کھول دیا، ویڈیو وائرل

خلیج اردو: انٹرنیٹ پر بڑے پیمانے پر ایک ویڈیو کلپ گردش کر رہا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پیر 6 فروری کو زلزلہ کے بعد ترک حکام نے آفٹر شاکس کے باعث اتاتر ک ڈیم کے ٹوٹنے کے خوف سے اسے کھول دیا ہے۔

اس سے متعلق کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا جس کے باعث سوشل میڈیا پر اس واقعے سے متعلق ویڈیو گردش کر رہی ہے۔ ایک صارف نے ٹویٹر پر لکھا ہے کہ یہ ایک بے مثال اقدام ہے۔ ترکیہ اتاترک ڈیم کھول رہا ہے جو دریائے فرات کے 48 بلین کیوبک میٹر کو ذخیرہ کرتا ہے۔ یہ اس خوف سے کیا جارہا ہے کہ زلزلہ کے بعد ترکیہ میں آفٹر شاکس آرہے ہیں۔ ڈیم کھولنے کی وجہ سے پانی دھوک العراقیہ گورنریٹ کے علاقے زاخو کی طرف بہہ رہا ہے۔

اتاترک ڈیم ترکیہ کا سب سے بڑا ہائیڈرو الیکٹرک پاور پراجیکٹ ہے جس کی تعمیر میں تقریباً 10 سال لگے تھے ۔ اس ڈیم سے تقریباً 2,400 میگا واٹ بجلی پیدا ہوتی ہے۔ یہ ڈیم دریائے فرات کے بالائی علاقوں میں واقع ہے جو اورفہ شہر کے شمال مغرب میں 80 کلومیٹر اور انقرہ سے 600 کلومیٹر دور شام کی سرحد کے قریب اناطولیہ سطح مرتفع کی بلندیوں کے درمیان ہے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button