عالمی خبریں

یورپ میں سورج سوا نیزے پر،گرمی سے تباہی مچ گئی

خلیج اردو:یورپ میں سورج سوا نیزے پر آگیا، اسپین اور پرتگال میں گرمی سے ہلاک افراد کی تعداد 17 سو سے بڑھ گئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک ہفتے سے جاری گرمی کی لہر کے سبب فرانس، اسپین اور پرتگال میں ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے ہیں۔

برطانیہ میں رکارڈ گرمی سے تیرہ اموات ہوئی ہیں جبکہ درجہ حرارت پیر کو چالیس ڈگری سینٹی گریڈ سے بڑھ گیا۔

اسکے ساتھ بیلجیئم میں بھی ریکارڈ گرمی پڑی ہے، جسکے باعث شہریوں کو احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے-

سخت گرمی کی وجہ سے درجنوں مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔ 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک کام کرنیوالی ٹرینیں بھی جواب دے گئی ہیں۔

درجہ حرارت بڑھنے سے نظام مواصلات بری طرح متاثر ہوا ہے۔ آج سے موسم بہتر ہونے کا امکان اور بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button