سپورٹسعالمی خبریں

بھارت نے ساؤتھ ایشین گیمز میں شرکت کی تصدیق کردی

خلیج اردو: بھارت کی جانب سے ساؤتھ ایشین گیمز 2023ء کے بیس بال ایونٹ میں شرکت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

بیس بال، سافٹ بال فیڈریشن آف انڈیا کی جانب سے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کو خط لکھا گیا ہے۔

سیکریٹری انڈین فیڈریشن کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہنا ہے کہ ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں اور مبارک دیتے ہیں۔

بھارت نے ساؤتھ ایشین گیمز میں شرکت کی تصدیق کردی
سیکریٹری انڈین فیڈریشن منوج کوہلی کا کہنا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ گیمز میں بیس بال کو شامل کیا جائے گا، ہم بحثیت فیڈریشن تصدیق کرتے ہیں کہ ہم ایونٹ میں حصہ لیں گے۔

منوج کوہلی نے مزید کہا ہے کہ ہمیں باضابطہ طور دعوت نامہ بھیجیں تاکہ ہم ضروری تیاریاں مکمل کر سکیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button