عالمی خبریں

انڈونیشیا کا کابل میں سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا فیصلہ

خلیج اردو: انڈونیشیا نے کابل میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا نے فیصلہ کیا ہے کہ افغانستان میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولا جائے گا، تاہم وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اس اقدام کا مطلب امارت افغانستان کو باضابطہ تسلیم کرنا نہیں

انڈونیشیا کی وزارت خارجہ کے ڈی جی عبدالقادر جیلانی نے ایک بیان میں کہا کہ افغانستان میں جامع حکومت کی تشکیل کے لیے امارت افغانستان کے عزم کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

عبدالقادر جیلانی کا یہ بھی کہنا تھا کہ انڈونیشیا افغانستان میں انسانی حقوق کی پاسداری، اور انسدادِ دہشت گردی کے عزم کا بھی جائزہ لے رہا ہے۔

حال ہی میں افغانستان کا میوزیم طالبان کی سیکیورٹی کے ساتھ دوبارہ کھل گیا ہے،طالبان، جو اگست میں برسراقتدار آئے تھے، اب انہوں نے افغانستان کے قومی عجائب گھر کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دے دی ہے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button