عالمی خبریں

مظاہروں میں پولیس اہلکار کی ہلاکت کے بعد اردن نے ویڈیو شیئرنگ اپلیکیشن ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی

خلیج اردو
عمان: اردن نے جمعہ کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر عارضی پابند عائد کر رہا ہے۔ فیصلہ ملک میں ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف مظاہروں میں ایک پولیس اہلکار کی ہلاکت کے باعث کیا گیا ہے۔

عرب مملکت میں ایندھن کی بلند قیمتوں کے خلاف ٹرک ڈرائیوروں نے گزشتہ ہفتے ہڑتال شروع کی تھی۔ ہڑتال اور مظاہرے اردن کے کئی شہروں تک پھیل گئے ہیں۔ جمعرات کو متعدد شہروں میں جھڑپیں شروع ہوئیں، پولیس نے انہیں منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔

اردن کے پبلک سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ نے جمعے کو کہا کہ وہ مقبول شارٹ فارم ویڈیو ایپلیکیشن کو مظاہروں کی ویڈیوز کی غلط انداز میں ترویج اور پرتشدد کارروائیوں کو ہوا دینے کے پاداش میں بند کررہے ہیں۔

پولیس اہلکار جاں بحق ہونے سے شہرمان اور کرک میں بھی انٹرنیٹ سروس معطل رہی۔ دونوں شہروں کے رہنے والوں نے ایندھن میں اضافے کے خلاف احتجاج دیکھا ہے۔

جمعہ کو بھی ٹرک ڈرائیور ہڑتال پر تھے لیکن احتجاج تھم گیا ہے۔

دریں اثنا اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے غیر قانونیوں کے ساتھ "مضبوطی سے نمٹنے کا عہد کرتے ہوئےے رائل کورٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم اپنے سکیورٹی اہلکاروں کے خلاف تشدد برداشت نہیں کریں گے، جو اردن اور اردن کے شہریوں کی حفاظت کے لیے دن رات کام کرتے ہیں۔

بادشاہ نے شہر مان کے ڈپٹی پولیس ڈائریکٹر عبدالرزاق عبدل حفیظ الدلابیہ کے اہل خانہ سے تعزیت کے لیے دورے کے دوران بات کی جسے جمعرات کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button