عالمی خبریں

ممبئی کروز منشیات کیس : این سی بی نے شارہ رخ خان اور اننیا پانڈے کے گھروں پر چھاپہ مارا ہے

خلیج اردو
21 اکتوبر 2021
دبئی : نارکوٹکس کنٹرول بیورو این سی بی نے جمعرات کے روز ممبئی میں شاہ رخ خان کے گھر منت پر چھاپہ مارا ہے۔

اسی اثناء میں این سی بی کو بالی ووڈ اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی اننیا پانڈے کے گھر پر دیکھا گیا جو وہ وہاں چھاپہ مار رہے تھے۔ اسے این سی بی نے طلب کیا ہے۔

شاہ رخ خان کی گھر منت پر این سی بی کے نمائندوں نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ تحقیقات جاری ہیں۔ اگر این سی بی کسی کے گھر جائے تو اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ وہ تحقیقات کا حصہ ہے یا کیس میں ملوث ہے۔ اس کیلئے بہت سے مراحل سے گزرنا پڑتا ہے۔

اس سے قبل دن کے وقت بالی ووڈ شہنشاہ شاہ رخ خان نے ارتھر روڈ جیل میں اپنے بیٹے آرین خان سے ملاقات کی۔ آرین کو تین اکتوبر کو ممبئی کی ساحل پر ایک کروز شپ سے گرفتار کرایا گیا۔ انہیں منشیات کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

ممبئی ہائیکورٹ 26 اکتوبر کو آرین خان کی درخواست ضمانت کی سماعت کرے گی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button