عالمی خبریں

ممبئی ڈرگ کیس : آریان خان کیس میں کسی سازش کا ثبوت نہیں ملا، درخواست ضمانت پر عدالت کا تحریری فیصلہ

خلیج اردو
20 نومبر 2021
ممبئی : ممبئی ہائیکورٹ نے آریان خان کی درخواست ضمانت پر تفصیلی تحریری فیصلہ جاری کیا ہے جس میں عدالت نے قرار دیا ہے کہ کیس میں کسی قسم کی سازش کے شواہد نہیں ملے۔ کسی بھی طرح سے ثابت نہ ہو سکا کہ ملزمان کو کسی سازش کے تحت پھنسایا گیا۔

عدالت نے آریان خان، ارباز مرچنٹ ، منمون دھامیچا سمیت تین افراد کی ضمانت منظور کرتے ہوئے کہا اپنے چودہ صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت کو قائل کرنے کیلئے ریکارڈ پر شاید ہی کوئی مثبت ثبوت موجود ہو کہ تمام ملزمان مشترکہ ارادے کے ساتھ غیر قانونی کام کرنے پر راضی ہوئے تھے۔

فیصلے میں مزید وضاحت کی ہے کہ صرف اس لیے کہ آرین خان، ارباز مرچنٹ اور منمون دھامیچا ایک ہی کروز پر سفر کر رہے تھے، یہ بے بنیاد وجہ ہے کہ اس کی بنا پر ان کے خلاف دفعہ 29 کی دفعات لگائی جائیں۔

عدالت نے پہلے ہی مشاہدہ کیا ہے کہ ریکارڈ پر ایسا کوئی مواد نہیں ہے جس سے یہ اندازہ لگایا جا سکے کہ درخواست دہندگان نے جرم کرنے کی منصوبہ بندی یا سازش کی ہے۔

تینوں ملزمان کو ممبئی ہائی کورٹ کی جانب سے 28 اکتوبر کو ضمانت دے دی گئی تھی۔

عدالت نے یہ بھی قرار دیا ہے کہ آرین خان کے پاس منشیات نہیں تھی جبکہ دیگر دو کے پاس سے جو منشیات درآمد ہوئیں ہیں وہ این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ناکافی مقدار میں تھیں۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ آرین کو تشویش ہے جو اس کے موبائل میں غیر متعلقہ چیٹس کو پڑھا گیا ہے۔

یاد رہے کہ دو اکتوبر پر انسداد منشیات کے ادارے این سی بی کی ایک ٹیم نے کورڈیلیا کروز جہاز پر منشیات کی مبینہ پارٹی کا پردہ فاش کیا جو 2 اکتوبر کی رات وسط سمندر میں موجود تھا اور گوا جا رہا تھا۔

نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے کروز جہاز پر منشیات کی برآمدگی کے سلسلے میں آٹھ افراد کو پوچھ گچھ کیلئے حراست میں لے کر بعد میں 3 اکتوبر کو انہیں گرفتار کیا گیا جن میں آرین خان، ارباز مرچنٹ اور منمون دھامیچا شامل ہیں۔

کیس کے سلسلے میں اب تک آرین خان، ارباز مرچنٹ اور منمون دھامیچا سمیت کل 20 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button