عالمی خبریں

بھارت میں مذہبی اقلیتیں خوف و دہشت کے عالم میں زندگی گزار رہی ہیں۔ رپورٹ

خلیج اردو: مودی کی زیرقیادت بھارتیہ جنتا پارٹی کے فسطائی دور حکومت میں مسلمان اور دیگر مذہبی اقلیتیں خوف و دہشت کو ماحول میں زندگی گزار رہی کیونکہ یہ ملک میں مذہبی اقلیتوں کی بنیادی آزادیوں کو پامال کر رہی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نریندر مودی بھارت کی پالیسی کو ہندوتوا کے نظریے کے مطابق تشکیل دے رہے ہیں اور جب سے وہ وزیراعظم بنے ہیں ملک میں مذہبی آزادی میں زبردست گراوٹ آئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ مسلمان، عیسائی اور سکھ اپنے عقیدے کی وجہ سے بھارت میں مکمل طور پر غیر محفوظ ہیں کیونکہ ہندوتوا کا فلسفہ یہ ہے کہ بھارت میں رہنے کا حق صرف ہندوؤں کو ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی کے فسطائی دور میں بھارت تیزی سے عدم برداشت کا شکار ہوتا جا رہا ہے اور ہندوتوا طاقتوں کی طرف سے مسلمانوں، عیسائیوں اور دیگر اقلیتوں کے مذہبی مقامات کی بے حرمتی کی جا رہی ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بی جے پی بھارت کو مذہبی اقلیتوں سے پاک کرنے کے مشن پر ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق کے عالمی اداروں اور عالمی برادری کو بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے تحفظ کے لیے آگے آنا چاہیے اور ہندو فاشزم کا نوٹس لینا چاہیے اور بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف جرائم کے لیے مودی کا محاسبہ کرنا چاہیے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button