عالمی خبریں

سربیا میں صدر کی جانب سے ایمرجنسی اقدام،حالات کشیدہ ہونے پر قومی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کر لیا

خلیج اردو
کوسوو: کوسوو میں حکومت اور ر نسلی سربوں کے درمیان کشیدگی کے باعث سربیا کے صدر نے سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کر لیا۔

نیٹو سے علاقے میں سربیا کی پولیس اور فوجی دستے بھیجنے کی اجازت طلب کر لی گئی ہے جبکہ سربیا نے کوسوو کو آزاد ریاست تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

سربیا کے صدر الیگزینڈر ووکیچ نےحکام اور نسلی سربوں کے درمیان بڑھتے تناؤکی وجہ سے قومی سلامتی کونسل سے ملاقات کی ہے ۔ شمالی کوسوو میں یورپی یونین کی پولیس پرسرب اکثریتی علاقےمیں ایک اسٹن گرینیڈ پھینکا گیا۔

مقامی پولیس نے نامعلوم گروپوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔

دوسری طرف سربیا نے کوسوو کو آزاد ریاست تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔کو سوو میں تعینات نیٹو کی امن فوج نے تمام فریقوں سے اشتعال انگیزی سے گریز کرنے کا مطالبہ کیا۔

یورپی یونین کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کی پولیس پر حملوں یا مجرمانہ کارروائیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔لیگزینڈر ووکیچ نے کہا کہ وہ صورتحال کو بہترکرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے نیٹو کے امن دستوں سے علاقے میں سربیا کی پولیس اور فوجی دستے بھیجنے کی اجازت طلب کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، حالانکہ تسلیم کیا گیا ہے کہ اس کی اجازت ملنے کا امکان بہت کم ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button