عالمی خبریں

– طالبان کی خواتین فنکاروں کے ٹی وی پر کام کرنے پر پابندی، رپورٹرز کو حجاب لینے کی ہدایت

خلیج اردو: افغانستان میں طالبان نے ٹی وی ڈراموں میں خواتین کو دکھانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان حکام کی جانب سے ٹی وی چینلز کوجاری آٹھ نکات پر مشتمل ہدایت نامے میں خواتین کو ٹی وی ڈراموں میں نہ دکھانے کا حکم دیا گیا ہے۔

دوران رپورٹنگ خواتین رپورٹرز اور اسکرین پر آنے والی خواتین صحافیوں کو حجاب پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔اسلامی قانون کے خلاف سمجھی جانے والی فلموں پر پابندی بھی آٹھ نکات میں شامل ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق توہینِ مذہب کرنے والے کامیڈی اور انٹرٹیمنٹ کے پروگراموں پر بھی پابندی ہوگی، طالبان نے غیر ملکی ثقافت کو فروغ دینے والی غیر ملکی فلمیں بھی نہ دکھانے کی ہدایت کی ہے، طالبان نے رواں سال اگست میں افغانستان میں اقتدار سنبھالا تھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button