عالمی خبریں

کابل کے بازاروں میں خوراک بہت لیکن لوگوں کے پاس خریدنے کے پیسے نہیں، اقوام متحدہ

خلیج اردو: اقوام متحدہ نے افغانستان میں انسانی بحران سے بچنےکیلئے امداد کی اپیل کردی ۔

افغانستان میں سخت سردی کے آغاز کے ساتھ ہی انسانی بحران تیزی سے بڑھ رہا ہے ،طالبان کے اقتدار پر قبضے اور بین الاقوامی پابندیوں کے بعد سے ملک کی معیشت بیٹھ گئی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق خراب معیشت کے باعث افغانستان میں بے روزگاری میں اضافہ ہوگیا جبکہ تقریباً 10 لاکھ بچے شدید غذائی قلت کے خطرے سے دوچار ہیں۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کیلئے رواں سال 5 بلین ڈالرز امداد کی ضرورت ہے جبکہ افغانستان کے پڑوسی ممالک میں مقیم 5.7 ملین افغان مہاجرین کی مدد کیلئے 623 ملین ڈالرز درکار ہیں۔

اقوام متحدہ کے ایڈ چیف مارٹن گریفتھس کا کہنا ہے کہ افغانستان پر مکمل انسانی بحران منڈلا رہاہے،افغان عوام پر امداد کے دروازے بند نہ کریں، افغانستان میں بڑے پیمانے پر پھیلنے والی بھوک، بیماری، غذائی قلت اور اموات کو روکنے میں اقوام متحدہ مدد کریں۔

مارٹن گریفتھس کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امدادی پیکج کےبغیر کوئی مستقبل نہیں ہوگا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button