عالمی خبریں

چاند کے مدار میں گھر بنانے کا کنٹریکٹ کس کمپنی نے جیتا؟

خلیج اردو: اسلحہ ساز امریکی کمپنی نے چاند پر انسانی بستیوں کی تعمیر کا کنٹریکٹ اپنے نام کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرزکی ایک رپورٹ کے مطابق ’نورتھروپ گروممن کروپ‘ نامی امریکی کمپنی کا ناسا سے 935 ملین ڈالر مالیت کا معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت کمپنی چاند کے مدار میں گھر تعمیر کرے گی جب کہ خلا باز لونر گیٹ وے کے لیے بنائے جانے والے گھروں کے لیے تحقیق کا انعقاد کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق نورتھروپ گروممن کروپ چاند پر شمسی توانائی سے چلنے والے ماڈیولر کی تیاری اور ٹیسٹنگ کے حوالے سے ذمہ دار ہوگا۔

ایک اور میڈیا رپورٹ کے مطابق اس معاہدے کے تحت خلا باز مشن کے پہلے چند سالوں کے دوران چاند پرخاص طور پر ڈیزائن کیے گئے موبائل ہومز میں رہائش اختیار کریں گے۔

دوسری جانب چین بھی چاند کے جنوبی قطب میں ایک بیس کے قیام کے حوالے سے منصوبہ بندی کررہا ہے اور 2030 کے دوران جوپیٹر اور سیاروں پر اپنا روبوٹک مشن بھیجے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button