سپورٹسعالمی خبریں

رونالڈو کے معمولی عمل سے کوکاکولا کو اربوں ڈالرز کا نقصان

خلیج اردو: ہنگری کے دارالحکومت بوداپست میں یورو کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے ہنگری کیخلاف میچ سے قبل پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو جب پریس کانفرنس کرنے کیلئے آئے تو ان کے سامنے کاربونیٹڈ ڈرنگ کوکاکولا کی دو بوتلیں رکھی ہوئی تھیں۔

رونالڈو نے کچھ لمحے ان بوتلوں کو دیکھا اور پھر دونوں کو اٹھاکر ایک طرف رکھ دیا۔ پھر فٹبالر نے نیچے سے پانی کی بوتل اٹھائی اور سامنے رکھ لی اور یہ بھی کہا کہ ’کوکا کولا نہیں پانی‘۔

اس واقعہ کے بعد برانڈ کی اسٹاک ویلیو کافی حد تک متاثر ہوگئی ۔

ڈیلی اسٹار کی ایک رپورٹ کے مطابق ، کوک کمپنی کی قیمتوں میں 1.6 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے اور قیمت 242 ارب امریکی ڈالر سے گھٹ کر 238 ارب ڈالر رہ گئی ہے۔

رونالڈو ، جو ایک انتہائی قابل کھلاڑی مانے جاتے ہیں، کاربونیٹیڈ سافٹ ڈرنک کے مداح نہیں ہیں اور اس کی بجائے پانی کے استعمال کی لوگوں کو تلقین کرتے ہیں۔ اس واقعے کی ویڈیو بغیر کسی تاخیر کے منٹوں میں وائرل ہوگئی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button