خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

یو اےا ی میں عالمی شائقین کی توجہ کا مرکز بننے والی دبئی ایکسپو کا ایک بار پھر افتتاح

خلیج اردو: دبئی ایکسپو 2020 وصل گنبد کو ایک مرتبہ پھر بحال کرنے کی شروعات ہو گئی ہیں اور اس کی نئی زندگی کا آغازگزشتہ روز یکم اکتوبر سے ہوگیا ہے، کیونکہ وصل گنبد اب ایک گلوبل فیئر کی حیثیت رکھتا ہے۔

ایکسپو سٹی دبئی کے برانڈ کی تجدید کرتے ہوئے جس طرح ایکسپو 2020 میں نے دنیا کو امارات میں خوش آمدید کہا تھا اور چھ ماہ کے دوران 20 ملین لوگوں نے ایکسپو وزٹ کی تھی۔ ایکسپو کی بحالی کے سلسلے میں الوصل کو بصری اور موسیقی کی نمائش سے روشن کیا جائے گا۔

اس کی سطح پر 360 ڈگری کی پروجیکشن کی روشنی سورج غروب ہوتے ہی نماز مغرب کے بعد روشن ہو جائیں گی اور اس کے ساتھ ہی الوصل کی راتیں جاگ جائیں گی۔

الوصل کی یہ پروجیکشنز ہفتے میں پانچ دن جاری رہا کریں گی، بدھ سے اتوار کے درمیان ہوں گی اور کسی بھی وزٹ کرنے والے سے کوئی فیس یا چارجز نہیں لیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں شائقین کو پاس جاری کیے جائیں گےجو ہفتے کی شام کم از کم چار پویلینز سے اندر جا سکیں گے۔

ایکسپو میں داخلے کے لیے کام آنے والا یہ پاس لوگوں کو ویژن اور خواتین کی پویلین تک رسائی دلانے کا ذریعہ بنے گا۔ اسی پاس کی بدولت تین دوسری پویلینز تک بھی رسائی ہو سکے گی۔ یہ پویلینز ماہ ستمبر کے دوران کھولی گئی تھیں تاکہ ان کے ذریعے سے ایک سافٹ لانچنگ ممکن ہو جائے۔

ان پویلینز میں سے ایک پویلین ٹیرا کی ہے جوشائقین کا ماحول کے ساتھ تعلق جوڑنے کے سفر سے گزارے گا۔ ایسا سفر جو سمندر اور جنگل دونوں کے ماحول سے آشنائی دے گا۔

جبکہ الیف انسان کی ذرائع آمدورفت کے حوالے سے ترقی سے آگاہی کا ذریعہ ہوگا۔ اس سال لے آکر میں اپرچونٹی پویلین ایک عجائب گھر کی شکل اختیار کر جائے گی۔

ایکسپو دبئی سٹی اماراتی سٹوڈنٹس کو بھی اپنی جانب متوجہ کرنے کیلئے تعلیمی تجربات اور انٹرایکٹو ورکشاپس کی تیاری کی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں تھیمز کی جھلک اور پویلینز ہوں گی۔ اسکے علاوہ مزے مزے کے کھانے، لطف اندوزی کے مواقع، کھیل اور خریداری کے لیے ایک بڑ ا مال ہو گا۔

شائقین کی سواری پر گھومنے کے لیے بھی سائیکل، سکوٹیز اور پرانے وقتوں کی شاہانہ سوار کی صورت میں بگیاں ہوں گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button