خلیجی خبریںعالمی خبریںمتحدہ عرب امارات

امن کیلئے عرب ممالک کو مل کر کام کرنا چاہیئے ، سابق امریکی سیکرٹری خارجہ

خلیج اردو
17 نومبر 2021
دبئی : سابق امریکی وزیر خارجہ مائیکل پومپیو نے کہا ہے کہ عرب ممالک خطے کو درپیش چینلجز سے نمٹنے اور امن و استحاکم کے حصول کیلئے ملکر کوششیں کریں۔ انہوں نے پرامن قوموں کی بنیاد کیلئے ان ممالک میں مضبوط تعلقات اور اعتماد کی ضرورت پر زور دیا۔

سابق سیکرٹری خارجہ نے دنیا کے چمن کے ستون کے نام سے اپنے لکچر میں کہا کہ لوگوں کو اپنے خاندانوں کی بنیاد اچھے اخلاق اور اقدار پر رکھنی چاہیئے۔ محبت، رواداری، ایک دوسرے کیلئے احترام اور پرامن بقائے باہمی کے اصولوں پر اپنے ایمان کو مضبوط کرنا چاہیے تاکہ عالمی امن کو خطرے میں ڈالنے والے انتہا پسندانہ نظریات کا انسداد کیا جا سکے۔

سابق امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایمان ہماری زندگیوں میں بہت ضروری ہے۔ ہمارے عقیدے میں ہمارے خاندانوں سے بڑھ کر کوئی چیز اہم نہیں ہے۔ ہمیں امن اور اقتصادی ترقی کے حصول کیلئے اپنے خاندان، ایمان اور محبت کے ذریعے مل کر کام کرنا چاہیے۔

پومپیو نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تاریخی ابراہیم ایکارڈ کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں ممالک کیلئے ایک بڑی کامیابی ہے اور اس سے خطے میں امن اور استحکام کے امکانات بڑھیں گے کیونکہ یہ اس سمت میں ایک مثبت پیش رفت ہے۔

مسٹر پومپیو نے کہا کہ امریکی کی بہت شفاف خارجہ پالیسی ہے۔ امریکہ اور متحدہ عرب امارات نے مختلف محازوں پر ملکر کام کیا ہے تاکہ امن اور خطے کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے صنفی مساوات کیلئے متحدہ عرب امارات کے عزم کی بھی تعریف کی اور اس بات پر زور دیا کہ یہ ملک خواتین کو بااختیار بنانے اور خطے میں مساوات کیلئے ایک ماڈل بن گیا ہے۔

سابق امریکی عہدیدار نے کہا کہ انہوں نے بہت سی اماراتی خواتین کو کلیدی عہدوں اور انجینئرنگ، طب اور دیگر اہم پیشوں پر تعینات ہوتے دیکھا ہے۔ یہ ملک کی ترقی کے لیے بہت ضروری ہے۔

اس لیکچر میں ابوظبہی کے ولی عہد شہزادہ اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید النہیان اور دیگر سرکاری شخصیات نے شرکت کی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button