خلیجی خبریںعالمی خبریں

صدر پاکستان کے خلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد، صدر کے عہدے کا مزاق بنایا جارہا ہے، فہمیدہ مرزا کا اعتراض

خلیج اردو
اسلام آباد : ایوان زریں میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کر لیا گیا۔۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت نے گورنر پنجاب کی تقرری کے معاملے پر وزیر اعظم کی سفارشات پر غیر آئینی رویہ اپنایا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں صدر مملکت کے اقدامات کو غیر آئینی قراردیتے ہوئے مذمتی قرار داد منظور کر لیا گیا ہے۔ قرارداد میں کہا گیا کہ ’صدر مملکت نے گورنر پنجاب کی تقرری کے معاملے میں غیر آئینی احکامات جاری کیے۔ ایوان صدر مملکت کے غیر آئینی احکامات کی مذمت کرتا ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں رکن اسمبلی محسن داوڑ نے صدر مملکت کے خلاف قراردار پیش کرتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت نے گورنر کو ہٹانے کے حوالے سے آئین کے آرٹیکل 64کی خلاف ورزی کی ہے۔ اس قرارداد پر تمام جماعتوں کے دستخط ہیں اسے منظور کیا جائے۔‘

قرار داد میں کہا گیا کہ صدر پاکستان آئین کے تحفظ اور دفاع کے پابند ہیں۔ صدر کی طرف سے بیان کردہ غیر آئینی موقف پر ایوان کو شدید اعتراض ہے۔ ایوان صدر پر زور دیتا ہے کہ وہ غیر جانبدار رہ کر آئین کے مطابق زمہ داریاں ادا کریں۔

اجلاس کے دوران سابق سپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ صدر کے آئینی صوابدیدی اختیار اور سپیکر کی رولنگ کو مذاق نہ بنائیں ۔ یہ مذمتی قرارداد توہین ہے آئینی عہدوں کی۔ ایسے غیر سنجیدہ اقدامات کا راستہ روکنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button