خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

ابوظبہی کے کرکٹ گرؤنڈ اوول 1 کا نام تبدیل کر موہن سنگھ کے نام پر رکھ دیا

خلیج اردو 05 دسمبر 2021
ابوظبہی : ابوظبہی میں مشہور کرکٹ گراؤنڈ اوول 1 کا نام موہن سنگھ کے نام پر رکھ دیا گیا ہے۔ یہ اقدام چیف کیورئٹر رہنے والے موہن سنگھ کو خراج عقیدت ہیش کرنے کیلیے اٹھایا گیا ہے جن کا پچھلے مہینے انتقال ہوا تھا۔

موہن سنگھ ابوظہی کرکٹ کے ساتھ پچھلے 15 سال سے منسلک رہے تھےجو ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی 2021 سے قبل وفات پاگئے تھے۔

موہن سنگھ کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلیے ابوظبہی کرکٹ نے فیصلہ کیا کہ گراؤنڈ کو اس کے نام سے تبدیل کیا جائے۔

سابق کرکٹر اور کمنٹریٹر دانی موریسن نے ابوظبہی میں ٹی 10 کی افتتاحی تقریب میں اعلان کیا تھا کہ اوول 1 گراؤنڈ کا نام موہن سنگھ کے اعزاز میں تبدیل ہوگا۔ وہ افسوسناک حالت میں ہمیں چھوڑ کر چلے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ موہن سنگھ ایک بہترین انسان اور ایک کرکٹ کے اچھے مبلغ تھے۔ انہوں نے ٹیم کیلیے بہت خدمات دیں اور یہ اعزاز دینا بہت مثبت اقدام ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button