خلیجی خبریںعالمی خبریں

بیت المقدس میں 6 سال بعد برفباری، قبلہ اول نے برف کی چادر اوڑھ لی

خلیج اردو: مشرق وسطیٰ کے بیشتر ممالک ان دنوں شدید برفانی طوفانی کی زد میں ہیں- بیت المقدس میں 6 سال بعد برفباری، قبلہ اول نے برف کی چادر اوڑھ لی جس کی وجہ سے ریجن میں معمولات زندگی درہم برہم ہوگئے۔

فلسطین کے شہر مقبوضہ بیت المقدس میں بھی 6 سال بعد برفباری ہوئی۔ گزشتہ روز شروع ہونیوالی برفباری وقفے وقفے سے رات بھر جاری رہی اور اب تک شہر میں کئی سینٹی میٹر تک برف پڑچکی ہے، جبکہ شہر میں واقع قبلہ اول مسجد اقصیٰ نے بھی برف کی چادر اوڑھ لی ہے۔ اس قدر شدید موسم کی وجہ سے شہر میں لوگ گھروں تک محدود ہو چکے ہیں.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button