خلیجی خبریںسپورٹسعالمی خبریں

اروشی کے بعد ایک اور بھارتی اداکارہ نسیم شاہ کی صلاحیتوں کی متعرف

خلیج اردو: ایشیا کپ میں اپنی بولنگ اور بیٹنگ دونوں سے ہی پاکستان کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرنے والے نسیم شاہ کے بھارت میں بھی چرچے ہونے لگے۔

پہلے اداکارہ اروشی روٹیلا نے نسیم شاہ کی ویڈیو اپنی انسٹاگرام اسٹوری کی زینت بنائی بعد ازاں نسیم شاہ کی تعریف میں ہی ایک اور بھارتی اداکارہ نے بھی ٹوئٹس کر ڈالے۔

افغانستان سے فتح کے بعد کم عمر نسیم شاہ کیلئے بھارتی ٹیلی ویژن کی نامور اداکارہ سربھی جیوتی نے بھی پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو یقینی طور پر ایک ’ہیرا‘ مل گیا ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے ہیش ٹیگ نسیم شاہ کا استعمال کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button