خلیجی خبریں

کویت میں آسٹرازینیکا ڈوز کے حوالے سے اہم فیصلہ ہوگیا

خلیج اردو: کویت میں ویکسینیشن کا عمل تیز کرنے کے لیے آکسفورڈ آسٹرازینیکا کی دونوں ڈوز کے درمیان وقفہ کم کر دیا گیا ہے۔

کویت وزارت صحت نے فیصلہ کیا ہے کہ آکسفورڈ-آسٹرازینیکا ویکسین کی دوسری ڈوز 3 ماہ کی بجائے پہلی ڈوز کے 6 ہفتے بعد ہی دی جائے گی۔

شہریوں اور رہائشیوں کو گزشتہ چند دنوں میں اپنی دوسری ڈوز کے تعین کے لیے پیغامات موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب کویت ایک ماہ کے اندر 70 فی صد آبادی کی قوت مدافعت کو حاصل کرنے کے لیے ویکسینیشن مہم تیز کر رہا ہے، رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ وزارت صحت کو آکسفورڈ ویکسین کی ایک نئی کھیپ موصول ہوئی ہے، جس میں تقریباً دس لاکھ ڈوز موجود ہیں۔

وزیر صحت شیخ ڈاکٹر باسل الصباح نے ٹویٹر پر منگل کو کہا کہ کویت میں کووِڈ 19 کے لیے ویکسینیشن 70 فی صد آبادی تک پہنچ چکی ہے، انھوں نے کہا کرونا وائرس سے متعلقہ اموات، انفیکشن اور اسپتال میں داخل ہونے کے کیسز میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button