خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی پولیس نے آپریشن بلیک بیگ میں 40 کلوگرام منشیات پکڑلی

خلیج اردو: دبئی پولیس نے ایک آپریشن کوڈ نیم ‘بلیک بیگ’ میں دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے 40 کلوگرام کرسٹل میتھ ضبط کرلی گئی ہے۔
پولیس نے اس کارروائی کا نام کالے رنگ کے بیگ کے نام پر رکھا تھا جس میں منشیات بھاری مقدار میں ذخیرہ اندوز کی گئی تھی۔

محکمہ برائے انسداد منشیات کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر عید محمد تھانوی ہرب نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی کہ دو ایشیئن مشتبہ افراد منشیات پر مشتمل بیگ کو منتقل کرنیکی کوشش کریں گے۔ پولیس کو خبر ملی تھی کہ وہ "اپنے ملک میں مقیم اپنے گروہ کے رہنما کی ہدایت پر” ایسا کریں گے۔

دبئی پبلک پراسیکیوشن سے اجازت لینے کے بعد ، پولیس نے ان کی نقل و حرکت پر نظر رکھنا شروع کردی۔ پولیس نے ان کو پکڑ لیا جب ملزمان نے منشیات کالے تھیلے میں بھری اور اسے اپنی گاڑی میں رکھا۔ منشیات سے بھرا بیگ برآمد کرنے کے لئے پولیس نے گاڑی روک کر تلاشی لی۔

پولیس کے مطابق ، ملزمان کا کہنا تھا کہ وہ اسے کسی تیسرے شخص تک پہنچا رہے ہیں۔ ایک مشتبہ شخص نے بتایا کہ وہ 30،000 درہم مالیت کی منشیات آگے لے جانے کے لئے اپنے کزن کو لے کر گیا تھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button