خلیجی خبریں

سعودی عرب میں فلموں کے لیے پہلی پیشہ ورانہ سوسائٹی کا قیام

خلیج اردو: سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ فلموں کی پہلی پیشہ ورانہ سوسائٹی کا قیام عمل میں آیا ہے۔ یہ اقدام ‘ثقافتی پیشہ ورانہ سوسائٹیز کی تاسیس” کے منصوبے کے ضمن میں سامنے آیا ہے۔ سعودی وزارت ثقافت نے اپنی نئی حکمت عملی کے تحت 13 ثقافتی سیکٹروں میں 16 پروفیشنل سوسائٹیز کے قیام کا ہدف مقرر کیا ہے۔

پروفیشنل فلم سوسائٹی کے مینجمنٹ بورڈ کے چیئرمین مشعل المطیری نے وزارت ثقافت کی جانب سے غیر منافع بخش سیکٹر کے لیے حکمت عملی کی اہمیت کو باور کرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سوسائٹی ایک پیشہ ورانہ چھتری ہے جس کے سائے تلے اس میدان کے پیشہ ور افراد اکٹھا ہوں گے۔ یہ لوگ فلم سازی کے حوالے سے آگاہی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

فلم سوسائٹی کی امتیازی خصوصیت یہ ہے کہ سعودی عرب میں یہ واحد پروفیشنل سوسائٹی ہے جو اس سیکٹر میں پیشہ ور افراد کی رکنیت کے لیے خاص ہے۔ اس کے برعکس دیگر سینیما سوسائٹیز کی رکنیت ہر خاص و عام کے لیے دستیاب ہے۔

سعودی وزارت ثقافت اس وقت 63 غیر منافع بخش اداروں کی نگراں ہے جن میں 6 کا تعلق فلم کے شعبے سے ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button