خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

ہندوستان-متحدہ عرب امارات کی پروازیں تقریبا” 2 اگست تک معطل رہیںگی: اتحاد

خلیج اردو: متحدہ عرب کے قومی کیریئر اتحاد ایئر ویز نے پیر کو بتایا کہ بھارت سے متحدہ عرب امارات کی پروازیں تقریبا” 2 اگست تک معطل رہیں گی۔

ایئرلائن کی کسٹمر سروس کے نمائندوں نے مسافروں کو اس کے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر تازہ اپڈیٹ سے آگاہ کیا۔

تاہم یہ بات بھی کہی گئی ہے کہ متحدہ عرب امارات کے حکام کی ہدایت پر منحصر ہے کہ اس تاریخ میں توسیع کی جائے۔

ایئر لائن نے مسافروں سے مزید معلومات کے لئے اپنی ویب سائٹ سے مربوط رہنے کو بھی کہا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button