خلیجی خبریںعالمی خبریں

ایرانی رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای کی ٹرمپ کو نشانہ بنانے کی دھمکی

خلیج اردو: ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نشانہ بنانے کی دھمکی دے ڈالی۔

ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای نے ٹوئٹ کرکے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ڈرون کے ذریعے نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔

ایرانی رہبر اعلیٰ کے نام سے منسوب ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس میں ٹرمپ سے مشابہت رکھنے والا شخص گالف کھیل رہا ہے جبکہ اس کے ساتھ زمین پر ڈرون کا سایہ پڑ رہا ہے۔

اس کے ساتھ لکھا ہے کہ ’انتقام ناگزیر ہے، جنرل قاسم سلیمانی کے قاتل اور اُس قتل کا حکم دینے والے سے بدلہ لیں گے جبکہ قاسم سلیمانی کے جوتے بھی قاتل سے زیادہ معزز ہیں اور اس ایک غلطی پر بدلہ لیں گے‘۔

بعدازاں فارسی زبان میں کی گئی اس ٹوئٹ کو ہٹا دیا گیا اور آیت اللہ خامنہ ای کا اکاؤنٹ بھی معطل کردیا گیا ہے۔

امریکا نے گزشتہ سال 3 جنوری کو عراق کے شہر بغداد میں ایرانی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی گاڑی کو نشانہ بنایا تھا جس میں جنرل قاسم ساتھیوں سمیت جاں بحق ہوگئے تھے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button