خلیجی خبریں

جنگ کا ساتواں دن ، اسرائیل نے حماس کے چیف کا گھر بم سے اڑا دیا

خلیج اردو
16 مئی 2021
غزہ : اسرائیل نے حماس کےسربراہ کا گھر بم سے اڑا دیا ہے۔ یہ اس کے ردعمل میں تھا جب حماس نے اسرائیل کے درالحکومت تل ابیب کی جانب راکٹ داغ دیئے تھے۔

اسرائیل کے ایئرسٹرائیک میں چار فسلطینی شہید ہوئے۔ اسرائیل نے غزہ کی ساحلی پٹی کو نشانہ بنایا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق بھاری اسلحہ اور گولی بارود اور بم باری کے نتیجے میں زخمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اسرائیلیوں کو اب بم سے ڈھال کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ اسرائیل کا میزائل کی پیشکی اطلاع دینا والا نظام خرابی کا شکار ہوا ہے ۔ ایسے میں 10 اسرائیلی ہلاک ہوئے ہیں۔

پیر کے روز شروع ہونے والی ان جھڑپوں میں اب تک غزہ کی پٹی میں رہنے والے 149 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ دس اسرائیلی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

امریکہ ، اقوام متحدہ اور مصر کے سفیروں نے امن کی بحالی کی کوششیں کیں ہیں لیکن تاحال کوئی پیشرفت سامنے نہیں آئی ہے۔

اسرائیل کی جانب سے امریکہ کے ایسوسی ایٹڈ پریس بلڈنگ کو نشانہ بنانے کے بعد حماس اور اسرائیل کی جانب سے بارڈر پر فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

اسرائیلی ملٹری حکام کا کہنا ہے اس بلڈنگ میں حماس کی جانب سے ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا تھا۔ جبکہ ایسوسی ایٹڈ پریس نے اس کی مذمت کرتے ہوئے اس حوالے سے شواہد مہیا کرنے کا کہا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نتن یاہو نے کہا ہے کہ تخربیب کار عناصر کے خلاف آپریشن ابھی ختم نہیں ہوا۔ یہ آپریشن جاری رہے گا۔

اتوار کو ایئرسٹرائیکس میں اسرائیل نے حماس کے سربراہ یحیٰ السنوار کے گھر کو نشانہ بنایا ہے جو 2017 سے حماس کے سربراہ کے طور پر کام کررہے ہیں۔

ایک اور ایئرسٹرائیل میں غزہ میں ایک نیرولوجسٹ اور اس کی بیوی ہلاک ہوئی ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button