خلیجی خبریں

کویت نے مکمل طور پر کورونا ویکسین لگوا لینے والے غیر ملکی مسافروں کو یکم اگست سے ملک میں داخلے کی اجازت دے دی

 

خلیج اردو آن لائن:

کویت کی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہےکہ مکمل طور پر کورونا ویکسین لگوا لینے والے غیر ملکیوں کو یکم اگست سے ملک میں داخلے کی اجازت دے دی جائے گی۔

خیال رہے کہ کویت نے کورونا کے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے فروری کے مہینے سے غیر ملکیوں کے کویت میں داخلے پر پابندی عائد کر رکھی تھی۔ تاہم اب گزشتہ کچھ ہفتوں سے ان پابندیوں میں نرمی لائی جا رہی ہے۔

حکومتی ترجمان طارق المزرم کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ غیر ملکی مسافروں کے کویت میں داخل ہونے کے لیے ضروری ہے انہوں نے کویت کی جانب سے منظور شدہ فائزر، آسٹرا زینیکا، موڈرنا اور جانسن اینڈ جانسن میں سے کوئی ایک ویکسین مکمل طور پر لگوا رکھی ہو۔

ترجمان کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کے درمیان مزید بتایا گیا کہ غیر ملکی مسافروں کے کورونا پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ ہونا ضروری ہے اور یہ ٹیسٹ سفر سے پہلے 72 گھنٹوں کے دوران کروایا گیا ہو۔ جبکہ انہیں کویت پہچنے پر 7 دنوں کے لیے قرنطینہ کیا جائے اور کورونا کا ایک اور ٹیسٹ کیا جائے گا۔

جبکہ کویت سے باہر سے صرف کویت کے وہ شہری سفر کرپائیں گے جنہوں نے کورونا ویکسین مکمل طور پر لگوا لی ہے۔

کویتی حکام کا مزید کہنا ہےکہ 27 جولائی سے کورونا ویکسین مکمل طور پر لگوا لینے والے رہائشیوں اور سہریوں کو شاپنگ مالز، فٹنس سنٹرو اور ریستورانوں میں جانے کی اجازت دے دی جائے گی۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button