خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

محمد القرقاوی اور یواین ڈپٹی سیکریٹری جنرل کا امارات اقوام متحدہ شراکت داری کے فروغ پر تبادلہ خیال

خلیج اردو: وزیر کابینہ امور محمد بن عبداللہ القرقاوی اور اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکریٹری جنرل اور یواین کے پائیدار ترقیات گروپ کی سربراہ امینہ محمد کے درمیان ملاقات متحدہ عرب امارات حکومت اور اقوام متحدہ کے درمیان مختلف شعبوں میں شراکت داری کو فروغ دینے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا – القرقاوی نے صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید النھیان کی قیادت میں اور نائب صدر و وزیراعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم کی ہدایات کے مطابق مستقبل کیلئے متحدہ عرب امارات کے ان عزم پر روشنی ڈالی جوکہ آنے والی نسلوں کیلئے بہتر مستقبل بنانے کی خاطر بین الاقوامی شراکت داری کو توسیع دینے سے متعلق ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول میں امارات حکومت فعال کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے – انہوں نے مزید واضح کیا ہے کہ معاشروں کی بہتری ، بھلائی اور افراد ، معاشروں اور ممالک کو بہتر مواقع کی فراہمی کیلئے اقوام متحدہ کے قائدانہ کردار پر امارات حکومت بھرپور یقین رکھتی ہے ، پائیدار ترقیاتی عمل کو بڑھانا ہی ان اہداف کے حصول میں ضروری عنصر کے – امینہ محمد نے یواین ترقیاتی اہداف کے حصول میں عالمی کاوشوں میں معاونت کیلئے متحدہ عرب امارات کے کردار کی تعریف کی اور مختلف ترقیاتی شعبوں اور انسانی ہمدردی منصوبوں میں اس کی جانب سے اقوام متحدہ کے ساتھ موثر شراکت داری کو بھی سراہا – انہوں نے امارات حکومت کی جانب سے ان اقدامات کی بھی تعریف کی جو کہ خطے ، دنیا بھر میں علم و دانش کے تبادلے اور کامیابیوں کے بارے میں معلومات بڑھانے سے متعلق ہیں ۔ ان میں حکومتی تجربہ تبادلہ پروگرام ، جی ای ای پی بھی شامل ہے ۔ انہوں نے ایکسپو 2020 دبئی کی جانب سے دنیا بھر کی مہارت و صلاحیت اور عظیم سوچ کو پلیٹ فارم مہیا کرنے کو سراہا جوکہ بہتر مستقبل کی تیاری میں اہم ہے – ملاقات میں متحدہ عرب امارات حکومت اور اقوام متحدہ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو کی گئی جبکہ یواین اہداف کو آئیندہ دہائی میں حاصل کرنے کیلئے امارات کی کاوشوں پر روشنی ڈالی گئی ۔ متحدہ عرب امارات کے ایس ڈی جیز ڈیٹا مرکز سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ یہ مرکز 2018 میں قائم ہوا تھا تاکہ ایس ڈی جیز کے حصول میں ہونے والی اہم پیشرفت اور سنگ میل پائے جانے کی نگرانی کی جاسکے اور اس کی رپورٹ بنائی جائے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button