خلیجی خبریںمعلومات

خبردار!! صرف ایک مسڈ کال سے بھی آپ کا موبائل فون ہیک ہوسکتا ہے۔

خلیج اردو: خبردار ، کلک کیے بغیر اور کال وصول کیے بغیر صرف ایک مس کال سے بھی آپ کا موبائل فون ہیک ہو سکتا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کی رپورٹ کے مطابق رواں سال الجزیرہ کے 36 صحافیوں کو ایسی ہیکنگ سے واسطہ پڑا۔

کینیڈا میں قائم انٹرنیٹ اور سائبر سکیورٹی کے ادارے کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رواں سال جولائی اور اگست میں اسرائيل کے جاسوسی ادارے این ایس او کے پیگاسس سپائی ویئر کے ذریعے ان صحافیوں کے فون ہیک کیے گئے۔

ماہرین کے مطابق ایسی ہیکنگ کو زیرو کلک کا نام دیا جاتاہے جس میں ہیکر اپنے ہدف کو محض ایک مِس کال دے کرفون ہیک کرلیتے ہيں

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button