سٹوریعالمی خبریں

کرسمس کے موقع پر امریکا میں زور دار دھماکا

خلیج اردو: امریکا میں کرسمس کے موقع پر علی الصبح ایک زور دار دھماکا سنا گیا جس کے نتیجے میں قریبی عمارتوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

واقعہ امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر نیش ویل میں پیش آیا جہاں ایک گاڑی میں دھماکا خیز مواد موجود تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا صبح ساڑھے 6 بجے کے قریب ہوا اور دھماکا خیز مواد ایک گاڑی میں نصب تھا۔

دھماکے کے بعد فائربریگیڈ اور پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی ہے اور علاقے کو سیل کردیا گیا ہے۔

دھماکے میں کسی شخص کے زخمی یا ہلاک ہونے کے حوالے سے کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button