خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

پاکستان متحدہ عرب امارات کی پروازیں: پی آئی اے نے راس الخیمہ کیلئے آپریشن شروع کردیا۔

خلیج اردو: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے متحدہ عرب امارات کے لیے پروازیں بڑھا دی ہیں جو کہ راس الخیمہ کو پاکستان کے چار بڑے شہروں سے جوڑتی ہیں۔

قومی کیریئر نے 28 اگست سے اسلام آباد ، پشاور ، لاہور اور کراچی سے شمالی امارات کے لیے پروازیں شروع کی ہیں۔

اس اقدام سے اپنے آبائی ملک میں پھنسے پاکستانیوں کو اپنی ملازمتیں دوبارہ شروع کرنے اور اپنے خاندانوں میں شامل ہونے کے لیے بڑی راحت ملے گی۔ مسافر پروازوں کی معطلی کے بعد ، متحدہ عرب امارات کے حکام نے رواں ماہ کے اوائل میں اعلان کیا کہ پاکستان سے مسافر – چھ محدود ممالک میں سے – امارات واپس آسکتے ہیں ، بشرطیکہ وہ کچھ شرائط پر پورا اتریں۔

پی آئی اے آپریشنل صلاحیت میں اضافہ کر رہی ہے جب سے متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں پھنسے ہوئے باشندوں کے داخلے پر پابندیوں میں نرمی کی ہے۔ داخلے سے قبل کی شرائط میں فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت اور شہریت کی پیشگی منظوری ، منفی پی سی آر ٹیسٹ 48 گھنٹے کی توثیق کے ساتھ ، اور پرواز کے روانگی سے چھ گھنٹے قبل ایک ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ شامل ہے۔

پی آئی اے پہلے ہی تمام بڑے پاکستانی شہروں سے متحدہ عرب امارات کی مختلف امارات بشمول ابوظہبی ، دبئی اور شارجہ کے لیے پروازیں چلارہی ہے ۔

حال ہی میں ، تمام ایئرلائنز نے مقامی لیبارٹریوں کے تعاون سے پاکستان بھر میں ہوائی اڈے کے احاطے میں سہولیات قائم کیں تاکہ حکام کو یو اے ای کی ہدایات کے مطابق ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کرواکے دئیے جائیں۔

متحدہ عرب امارات میں پی آئی اے کے ریجنل منیجر شاہد مغل نے کہا کہ ہم نے راس الخیمہ میں ایک اچھا موقع دیکھا کیونکہ اس وقت پاکستان سے ہوائی سفر کی بہت مانگ ہے۔ ہم ڈیمانڈ کو پورا کرنے کے لیے بڑے طیارے بوئنگ 777 کو تعینات کر رہے ہیں۔ ہم نے اسلام آباد ، پشاور ، لاہور ، کراچی اور سیالکوٹ سے شارجہ کی گنجائش میں بھی اضافہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button