خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

رمضان المبارک کے دوران ابو ظہبی ، دبئی اور شارجہ میں سحر و افطار کے اوقات

خلیج اردو: رمضان المبارک کا مقدس مہینہ منگل ، 13 اپریل کو متحدہ عرب امارات میں شروع ہوا۔

اس عکس میں ابوظہبی ، دبئی اور شارجہ میں رمضان المبارک کے اوقات کو واضح کیا گیا ہے۔

صدر مملکت عظمت شیخ خلیفہ بن زاید النہیان نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی آمد کے موقع پرعرب اور اسلامی ممالک کے بادشاہوں ، امارات اور صدور کو مبارکبادی پیغامات ارسال کیے ہیں۔

عظمت شیخ خلیفہ نے قائدین اور ان کی عوام کی صحت و تندرستی اور عرب اور اسلامی اقوام کی ترقی و خوشحالی کی خواہش ظاہر کی۔

عظمت شیخ محمد بن راشد المکتوم ، نائب صدر ، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران ، اور ان کے عظمت شیخ محمد بن زید النہیان ، ابو ظہبی کے ولی عہد شہزادہ اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر نے بھی عرب اوردیگر مسلم اقوام کو اسی طرح کے پیغامات بھیجے ۔

رمضان المبارک کا مہینہ دنیا بھر کے مسلمان29 یا 30 دن (قمری سائیکل) تک جاری رکھتے ہیں جو اسلامی تقویم پر منحصر ہوتا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی ہلال کمیٹی نے پیر کے روز ورچوئل طور پر وزیرقانون جسٹس سلطان بن سعید آل بادی ال دھہری کی سربراہی میں مغرب کی نماز کے بعد ملاقات کی ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button