خلیجی خبریں

خوشخبری : پاکستانیوں کیلئے مقدس سرزمین کے دروازے کھل گئے،سعودی عرب نے پاکستان اور بھارت سمیت 6 ممالک سے براہ راست داخلے کی اجازت دیدی

خلیج اردو
25 نومبر 2021
ریاض : خوشی کا وہ لمحہ آہی گیا جس کا پاکستانیوں کو شدت سے انتظار تھا۔ سعودی عرب نے پاکستانوں کیلئے ملک کے دروازے کھول دیئے ہیں ۔ اب کسی اور ملک میں 14 دن قرنطینہ میں گزارنے کی ضرورت نہیں بلکہ براہ راست پرواز سے سعودیہ کا سفر ممکن ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق سعودی عرب نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت سمیت چھ ممالک سے براہ رات سعودی میں داخلے کی اجازت دے رہا ہے۔ دیگر ممالک میں انڈونیشیا ، مصر ، ویتنام اور برازیل شامل ہیں۔

ان ممالک سے آنے والوں کو اب کسی دوسرے ملک میں قرنطینہ کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ان احکامات کا اطلاق یکم دسمبر 2021 سے ہوگا۔ اس حوالے سے سعودی پریس ایجنسی نے وزارت داخلہ کے ذرائع کا حوالہ دے کر بتایا ہے۔

ان ممالک سے سعودی عرب آنے والوں کیلئے اطلاع ہے کہ سعودیہ میں آنے کے بعد وہ پانچ دن کیلئے ادارہ جاتی قرنطینہ میں گزاریں گے۔ اس کیلئے ان کے ویکسینشن اسٹیٹس کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔

Source : saudigazette.com

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button