خلیجی خبریں

سعودی عرب پر حوثی باغیوں کا میزائل حملہ ، 5 شہری زخمی ہو گئے

خلیج اردو
02 مارچ 2021
ریاض : ایران کی سرپرستی میں کام کرنے والی یمنی شرپسند تنظیم حوثیوں کے میزائل حملے میں ایک بار پھر سعودی عرب کے شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

سعودی سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق پیر کے روز حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے بارڈر ایریا کو نشانہ بنایا گیا۔ ایک میزائل جازان میں آبادی پر گرنے سے پانچ افراد زخمی ہوئے ، ان میں تین سعودی شہری اور دو یمنی شامل ہیں ۔

سعودی سول ڈیفنس کے جازان کے علاقے کیلیے ترجمان محمد بن یحی الغمادی کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

ہفتے کو سعودی عرب نے حوثی باغیوں کے میزائل حملے کو ناکام بنایا تھا ۔ اس حملے میں میزائل اور خودکش ڈرون موجود تھے جسے سعودی ڈیفنس سسٹم نے ناکارہ بنایا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button