خلیجی خبریں

حرمین شریفین میں نماز عید کی ادائیگی کیلئے بڑی شرط ختم

خلیج اردو: سعودی عرب کی حکومت نے حرمین شریفین میں نماز عید کی ادائیگی کیلئے بڑی شرط ختم کردی ہے۔

سعودی وزات حج و عمرہ نے حرمین شریفین (مسجد الحرام و مسجد نبویﷺ) میں نماز عید کی ادائیگی سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔ حکم نامہ کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں نماز عید الفطر کی ادائیگی کیلئے کسی اجازت نامے کی ضرورت نہیں ہوگی اور تمام افراد دونوں مساجد میں عید نماز ادا کرسکیں گے۔

وزارت کا کہنا ہے کہ مسجد الحرام میں داخلے کیلئے کسی اجازت نامے کی ضرورت نہیں ہوگی، تاہم عمرے کی ادائیگی کیلئے ایتماما (Eatmama) ایپلیکیشن کے ذریعے پرمٹ حاصل کرنا لازمی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button