خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی چیمبر فار ڈیجیٹل اکانومی "ایکسپینڈ سمٹ” کا انعقاد کرے گا

خلیج اردو: دبئی چیمبر فار ڈیجیٹل اکانومی "ایکسپینڈ سمٹ” کی میزبانی کرے گا ، جو اسٹارٹ اپس کی فنانسنگ کے لئے وینچر سرمایہ کاروں( وی سی) کو راغب کرنے کے لئے جنوری 2022 میں اس خطے میں ہونے والی اپنی نوعیت کی پہلی کانفرنس ہوگی۔

کانفرنس خطے میں وی سیز اور اسٹارٹ اپس کا سب سے بڑے اجتماع ہوگا ،دو روزہ پروگرام میں500 وی سیز اور 1ہزار ٹیک اسٹارٹ اپس کی شرکت متوقع ہے۔ جس میں تقاریب ، سیمینارز ، پریزنٹیشنز ، ڈیمو ، پچ اور میٹنگز کا انعقاد کیا جائے گا۔ کانفرنس ایکسپو 2020 دبئی کے دوران منعقد کی جائے گی ، اور اس کا اہتمام ایکسپو 2020 دبئی ، دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر ، دبئی فیوچر فاؤنڈیشن ، اور دبئی کے محکمہ سیاحت اور کامرس مارکیٹنگ کے تعاون سے کیا جائے گا ۔

دبئی چیمبر آف ڈیجیٹل اکانومی کے مینڈیٹ اور اس کانفرنس کےحوالے سے بتایا کہ دبئی چیمبر آف ڈیجیٹل اکانومی کے چیئرمین عمر سلطان العلما نے کہا کہ یہ سمٹ دبئی چیمبر آف ڈیجیٹل اکانومی کو تیز کرنے کے اپنے مقصد کو حاصل کرنے میں مدد فراہم کرنے میں ایک محرک کا کردار ادا کرے گی ۔

کانفرنس کے دورن بزنس نیٹ ورکنگ ایونٹس ، ڈیمو ڈے ، سرمایہ کاری کی پیش کشوں کے علاوہ سماجی سرمایے ، اثرات کی سرمایہ کاری اور ماحولیاتی ، سماجی اور کارپوریٹ گورننس جیسے اہم عالمی موضوعات پر گول میز کانفرنس بھی ہوگی

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button