خلیجی خبریں

سعودی ولی عہد نے خانہ کعبہ کو غسل دیا

خلیج اردو: خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے،ولی عہد اور نائب وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے خانہ کعبہ کو غسل دینے کی سعادت حاصل کی۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ولی عہد کا وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی بن فیصل کے ہمراہ بیت اللہ پہنچنے پرمسجد الحرام اور مسجد نبوی امور کے جنرل صدر شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالعزیز السدیس نے استقبال کیا۔

طواف اور دو رکعت نماز اداکرنے کے بعد، ولی عہد خانہ کعبہ میں داخل ہوئے اور غسل کی تقریب کی قیادت کی۔ متعدد شہزادوں، بزرگ علمائے کرام، گورنرز، سرکاری افسران اور خانہ کعبہ کے متولیان نے بھی خانہ کعبہ کو غسل دینے کی اس باضابطہ روایت میں حصہ لیا۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس کے بعد، ولی عہد نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی روایت کے مطابق دو رکعت نماز ادا کی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button