خلیجی خبریں

خطے میں موجود مسائل سے نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت ہے، متحدہ عرب امارات

خلیج اردو
04 مارچ 2021
قاہرہ : متحدہ عرب امارات نے عرب دنیا کو درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی ترتیب دینے کی تجویز پیش کی ہے۔ یہ بات متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت خلیفہ شاہین المرار نے عرب لیگ کے 155 وین وزارء کانفرنس سے خطاب میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت کا تقاضہ ہے کہ عرب دنیا یکجا ہوکر کرونا وائرس کے اثرات کے خلاف لڑیں اور ایک پائیدار طریقہ کار اپنائیں جس سے ویکسین کو علاقے میں ہر ملک کیلئے ممکن بنائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ زندگیوں کو بچایا جا سکے ۔

وزیر مملکت نے متعدد امور سے متعلق متحدہ عرب امارات کے موقف کو واضح کیا جن میں فلسطین ، عراق ، لیبیا ، یمن ، سوڈان اور شام کی صورتحال کے علاوہ سعودی عرب پر حوثی حملوں اور عرب ممالک کے اندرونی معاملات میں غیر ملکی مداخلت جیسے عوامل شامل ہیں۔

مسئلہ فلسطین کے بارے میں المرار نے متحدہ عرب امارات کے اصولی موقف کا اعادہ کیا جو 4 جون کی سرحدوں پر مبنی فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت سے متعلق ہے اور جہاں مشرقی یروشلم اس کے دارالحکومت کے طور پر دو ریاستوں کے حل سے متعلق بین الاقوامی قراردادوں کے عین مطابق ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ متحدہ عرب امارات دو ریاستی حل کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنے والے غیر قانونی طریقوں کے خلاف عرب ممالک کی تفاق رائے کے ساتھ کھڑا ہے ۔انہوں نے سیاسی عمل میں تعطل کو توڑنے اور اس سلسلے میں مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی راہ ہموار کرنے پر زور دیا ہے۔

اماراتی وزیر نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے سعودی عرب میں شہریوں آبادی اور شہری املاک کو نشانہ بنانے کی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے سعودی مملکت کی سلامتی ، استحکام اور اس کے شہریوں اور رہائشیوں کی حفاظت کو درپیش تمام خطرات کے خلاف متحدہ عرب امارات کے مکمل یکجہتی اور سعودی موقف کی توثیق کی۔ متحدہ عرب امارات نے ایران پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جزیروں ابو موسسا ، لیزر تونب اور گریٹر تونب کے معاملے کو حل کرنے کیلئے سنجیدہ کوششیں کریں یا عالمی عدالے انصاف کا فیصلہ لاگو کریں۔

یمنی بحران کے حوالے سےانہوں نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ریاض معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں اور اس حوالے سے امید ہے کہ معاملے کا حل نکل پائے گا۔

شام کے محاذ کے بارے میں وزیر مملکت نے کہا کہ متحدہ عرب امارات ہمیشہ سیاسی حل کی حمایت کرتا آیا ہے جو بحران کے حل کا واحد راستہ ہے ۔ انہوں نے شام کیلئے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم شام میں پرامن حل کی حمایت میں ایک موثر عرب کردار کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیتے ہیں۔”

لیبیا کے حوالے سے انہوں نے لیبیا میں استحکام اور سلامتی کو یقینی بنانے کے راستے پر آگے بڑھنے کے طور پر نیو لیبیا ایگزیکٹو اتھارٹی کے قیام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات اقوام متحدہ کی سرپرستی میں دیگر کامیاب حل اور کوششوں کا منتظر ہے ۔ انہوں نے لیبیا میں غیر ملکی مداخلت کو روکنے کی ضرورت کو پر زور دیتے ہوئے لیبیا میں پائیدار اور پرامن حل تک پہنچنے کیلئے اقوام متحدہ کی کوششوں کی متحدہ عرب امارات کی جانب سے ہمیشہ سے چلی آئی حمایت کی توثیق کی۔

عراق پر گفتگو کرتے ہوئے المرار کا کہنا تھا کہ عراقی عوام کیلئے اقوام متحدہ کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں ۔ انہوں نے عراق کو غیر مستحکم کرنے کے مقصد سے کی جانے والی تمام کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے اس کے خلاف متحدہ عرب امارات کی حمایت کا یقین دلایا ۔

وزیر مملکت نے سوڈان میں سلامتی اور استحکام کے حصول اور سوڈان کے عوام کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے اقتدار کی منتقلی کے عمل میں کامیابی کو یقینی بنانے کیلئے کی جانے والی کوششوں پرے متحدہ عرب امارات کی حمایت کی۔ انہوں نے سوڈان کو دہشت گرد ریاستوں کی فہرست سے ہٹانے کے امریکی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات ہمیشہ دنیا کے تمام ممالک کے مابین امن ، اعتدال پسندی اور رواداری کے ثقافت کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہے

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button