خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کی کابل ایئرپورٹ کے نزدیک حملے کی مذمت

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات نے کابل میں حامد کرزئی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب دہشت گردی کے حملے کی شدید مذمت کی ہے جس میں درجنوں شہری ہلاک اور زخمی ہوئے ۔ ایک بیان میں ، وزارت خارجہ و بین الاقوامی تعاون (ایم او ایف اے آئی سی) نے اس بات پر زور دیا کہ متحدہ عرب امارات ان مجرمانہ کارروائیوں کی مکمل مذمت اور ہر قسم کے تشدد اور دہشت گردی کو مسترد کرتا ہے جس کا مقصد تمام مذہبی اور انسانی اقدار اور اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سلامتی کو غیر مستحکم کرنا ہے۔

وزارت خارجہ نے اس گھناؤنے مجرمانہ فعل کے متاثرین کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات افغانستان میں تازہ ترین پیش رفت کا قریب سے مشاہدہ کر رہا ہے اور فوری طور پر استحکام اور سلامتی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زوردیتا ہے وہاں موجودہ حالات میں افغان عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button