معلومات

واٹس ایپ میں اچانک بڑی تبدیلی

خلیج اردو: پیغام رسانی کیلئے استعمال ہونے والی دنیا کی مقبول ترین ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اچانک بڑی تبدیلی کی ہے جس کو لے کر کچھ صارفین کے ذہنوں میں شبہات پائے جارہے ہیں۔

ویب بیٹا انفو کی ویب سائٹ کے مطابق واٹس ایپ بیٹا کا اینڈرائیڈ ورژن 2.21.13.17 استعمال کرنے والے صارفین اب بزنس اکاؤنٹس پر آن لائن یا لاسٹ سین کا اسٹیٹس نہیں دیکھ سکیں گے۔

ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اگر آپ کسی بزنس اکاؤنٹ سے چیٹنگ کررہے ہیں تو اس وقت آپ کو آن لائن کے بجائے بزنس اکاؤنٹ لکھا نظر آئے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایپلی کیشن میں یہ تبدیلی دو روز قبل کی گئی جس کے بعد خیال ظاہر کیا جارہا تھا کہ شاید یہ کوئی غلطی ہے تاہم تحقیقات کے بعد اس تبدیلی کی تصدیق کردی گئی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button