ٹپس

متحدہ عرب امارات کا نیا لیبر قانون: جانیے آپ کون کون سے کنٹریکٹ سائن کر سکتے ہیں

خلیج اردو 17 نومبر 2021
دبئی:نئے لیبر قانون کے اعلان کے بعد متحدہ عرب امارات میں ملازمین ابنہ صرف فل ٹائم ملازمت کا کنٹریکٹ سائن کرسکتے ہیں بلکہ روزگار کے معاہدے بھی کر سکتے ہیں۔

دو فروری 2022 کق نافظ ہونے والے لیبر قانون میں مخلتف شعبے شامل ہیں۔ اس قانون کا متعراف کروانے کا مقصد ملازمین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانا اور ہنرمند افراد کو ملازمتوں کیلئے راغب کرنا ہے۔قانون کا آرٹیکل 7 ان شرائط کی وضاحت کرتا ہے جن پر کوئی بھی ملازم دستخط کرسکتا ہے۔

فل ٹائم ملازمت کا کنٹریکٹ:اس کنٹریکٹ کے تحت کوئی بھی ملازم مذکورہ کمپنی کے ساتھ کام کے مکمل اوقات کار میں ملازمت اختیار کرے گا۔

پارٹ ٹائم ملازمت کا کنٹریکٹ:اس کنٹریکٹ کے تحت کوئی بھی ملازم کسی بھی کمپنی کے ساتھ پارٹ ٹائم ملازمت کر سکے گا۔ارضی ملازمت کا کنٹریکٹ: اس کنٹریکٹ کے تحت کوئی بھی ملازم کسی کپنی کے ساتھ ایک طے شدہ مدت تک کام کرسکے گا۔ مدت مکمل ہونے کے بعد کنٹریکٹ بھی ختم ہوجائے گا۔

کام اور ضروریات کے مطابق اجر کیلئے ملازمت کا کنٹریکٹ: اس کنٹریکٹ کے مطابق کوئی بھی ملازم کام کی ضروریات کے مطابق اجر کیلئے کسی بھی کمپنی کے ساتھ کنٹریکٹ کرسکے گا۔یعنی روزانہ یا ہفتہ وار اجرات کے حساب سے دن کے کسی مخصوص وقت میں کام کرسکے گا۔

SOURCE: KHALEEJTIMES

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button