خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

اے ڈی آئی بی ایف، عرب اور بین الاقوامی ثقافتی و ادبی شخصیات کو خراج تحسین پیش کرنے کا پلیٹ فارم

خلیج اردو: ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ کئی برسوں سے "سال کی بہترین شخصیت” کے انتخاب کی روایت جاری رکھے ہوئے ہے اور اسی شخصیت کے گرد اس کا ثقافتی پروگرام ترتیب دیا جاتا ہے جو ثقافت، ادب اور علم کے شعبوں کی بااثر عرب اور بین الاقوامی شخصیات کے لیے ایک خیرسگالی کااقدام ہے۔

یہ اقدام انتہائی قابل افراد اور دانشوروں کی عزت افزائی اوراعزاز سے نوازنے کے لیے ابوظہبی کی کوششوں کا نقطہ عروج ہے۔ گزشتہ سالوں میں، میلے کو ہر سال کو کسی معروف شخصیت کے نام کرتے ہوئے منایا گیا،جنہوں نے مقامی اور بین الاقوامی ثقافتی منظر نامے پر اپنے نقوش ثبت کئے ،ان میں ثقافت، ادب اور حکمت کے بہت بڑے حامی مرحوم شیخ زاید بن سلطان آل نھیان سمیت أبو الطيب المتنبی، مرحوم اماراتی شاعرہ عوشہ السويدی، فلسفی ابن عربی، فلسفی ابن رشد(Averroes)اور جرمن مصنف جوہان وولف گینگ وون گوئٹے شامل ہیں۔

امارات نیوز ایجنسی (وام) کو دیئے گئے بیانات میں، متعدد عرب مصنفین اور اسکالرز نے کہا کہ میلے کے دوران ان ممتاز ادبی اور ثقافتی شخصیات کے کارناموں کو منانا عالمی اور عرب ثقافت کو فروغ دینے کے لیے متحدہ عرب امارات کی خواہش کی عکاسی کرتا ہے، یہ ایک عظیم دعوت ہے جو عالمی طور پر اس کے بین الثقافتی مکالمے کے مرکز،اس کی جانب سے فروغ دی جانے والی رواداری اور تنوع کی اقدار کے عروج کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔

شاعر اور ناول نگار علي ابو الريش نے کہا کہ میلے کے گزشتہ ایڈیشنز میں جن شخصیات کو سال کی شخصیت کے اعزاز سے نوازا گیا وہ غیر معمولی رول ماڈل ہیں جنہوں نے فکر اور ادب کے شعبوں کو آگے بڑھانے میں مدد کی ہے اور اپنے اپنے شعبوں میں لازوال شخصیت کے طور پر اپنی حیثیت حاصل کی ہے۔

تیونس کے مصنف اور شاعر ڈاکٹر صلاح الدین الحمادی نے کتاب میلے کی جانب سے اس طرح کے عظیم شخصیات کو خراج تحسین پیش کیے جانے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اس کی اہم خصوصیات میں سے ایک کی شکل اختیار کر گیا ہے جو اس کی تخلیقی کوششوں اور شراکت کی حقیقی تعریف کو ظاہر کرتا ہے۔

سوڈانی شاعر عمر احمد قدور نے کہا کہ ، نئی نسل کی کوششوں کے ساتھ جو ان سے پہلے آئے ان کی تکمیل کرتے ہوئے بین النسلی روابط علم کی ترقی کے لیے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں ۔

میلے کا اس سال کا ایڈیشن عربی ادب کی ایک اہم شخصیت مرحوم طحہ حسین کو سال کی بہترین شخصیت کے طور پر منا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button