خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

زاید سی ایچ ایف سینیگال میں شیخ زاید حسن دوم مسجد کو بحال کرے گی

خلیج اردو: زاید خیراتی و امدادی فاؤنڈیشن (زاید سی ایچ ایف) نے سینیگال میں "شیخ زاید حسن دوم مسجد” کو بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس بات کااعلان فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر جنرل حمد سالم بن كردوس العامری کی زیر قیادت زاید سی ایچ ایف کے وفد کے مسجد کے دورہ کے موقع پر کیا گیا۔

دورے کے دوران وفد کو ایک ہزار سے زائد افراد کی گنجائش والی مسجد کی موجودہ صورتحال کے بارے میں بتایا گیا۔ فاؤنڈیشن نے1لاکھ 50ہزارامریکی ڈالر کی تخمینہ لاگت سے مسجد کی بحالی کا فیصلہ کیا۔ العامری نے کہاکہ یہ اقدام مرحوم شیخ زاید بن سلطان آل نھیان کی میراث کو اجاگر کرتا ہے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button