خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی میں پاکستان اور امارات کے ترانوں کی گونج میں یوم تکبیر کا جشن

خلیج اردو: دبئی میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے ترانوں کے گونج میں یوم تکبیر منایا گیا۔ یوم تکبیر وہ دن جب پاکستان دنیا کے سامنے ایٹمی قوت بن کر اُبھرا اور پاکستان پہلی اسلامی ایٹمی قوت بن کر سامنے آیا، دبئی میں اُسی تاریخی دن کا جشن مسلم لیگ ن نے منایا۔ جشن تکبیر میں مسلم لیگی رہنماؤں نے 90 کی دہائی میں ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان کی مالی و اخلاقی امداد پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی قیادت سے اظہار تشکر کیا۔ تقریب میں پاک امارات دوستی کے فلک شگاف نعرے بھی لگے ۔ پاکستان کی مسیحی اور مسلم برادری نے ملک کر دعا کیلئے ہاتھ بلند کئے اور حال ہی میں وفات پانے والے متحدہ عرب امارات کے صدر مرحوم شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے درجات کی سربلندی کیلئے دعا کی گئی۔ تقریب میں مسلم لیگ ن کی مسلم و مسیحی برادری نے متحدہ عرب امارات کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور نو منتخب صدر شیخ محمد بن زاید النیہان کو مبارک باد دی۔ جشن تکبیر میں مسلم لیگی رہنماؤں مصطفی مغل، مجید مغل، جمیل بنگیال، جان قادر ، غلام محی الدین، سہیل گھمن اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دفاعی طور پر پاکستان اب ناقابل تسخیر ہے البتہ معاشی طور پر استحکام کیلئے جمہوری نظام کا تسلسل نہایت ضروری ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button