متحدہ عرب اماراتعالمی خبریں

بھارت میں بھی کورونا وائرس کے اومی کرون وئرینٹ کے کیسز سامنےآگئے، دو افراد میں تصدیق

خلیج اردو 2 دسمبر 2021

ابوظہبی:بھارت میں بھی کرونا وائرس کے اومیکرون وئرینٹ کے کیسز سامنے آگئے۔بیرون ملک سفر کرنے والے دو افراد میں اومیکرون کی تصدیق ہوگئی۔بھارتی وزارت صحت کے مطابق جنوبی کرناٹکا میں بیرون ملک سے آنے والے دو افراد میں کورونا وائرس کے اومیکرون وئرینٹ کی تشخیص ہوئی ہے۔یہ دونوں افراد کس ملک سے آئے اس بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔وزارت صحت کے مطابق دونوں افراد سے ملنے والوں کے بھی ٹیسٹ لئے گئے ہیں۔

بھارت نے اومی کرون وئرینٹ کے پھیلاؤ کے پیش نظر بارہ ممالک کو رسک اور چھ ممالک کو ہائی رسک کیٹیگری میں شامل کیا ہے۔ان تمام ممالک سے آنے والے مسافروں کے خصوصی ٹیسٹ کیے جاتے ہیں۔گزشتہ ایک روز کے دوران بھارت میں اومیکرون کی تشخیص کے حوالے سے دیگر ممالک سے آنے والے 800 مسافروں کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

طبی ماہرین نے عوام سے اس صورتحال میں گھبرانے کے بجائے ویکسین لگوانے کی ہدایت کی ہے۔چند بھارتی ریاستوں  نے باہر سے آنے والے مسافروں کی ٹیسٹنگ کیلئے سخت حفاظتی اقدامات کیے ہیں جس میں جنوبی افریقہ،بوٹسوانا اور ہانگ کانگ سے آنے والے مسافروں کے لیے لازمی کرونا ٹیسٹ بھی شامل ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق 32فیصد بھارتی شہری ویکسین کی دونوں ڈوز لگوا چکے ہیں جبکہ 24 فیصد شہریوں نے سنگل ڈوز لگوائی ہے۔اومیکرون کے پھیلاؤ کے باعث بھارت نے 15 دسمبر سے بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کا فیصلہ بھی واپس لے لیا ہے۔بھارتی حکومت نے گزشتہ ماہ بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کا اعلان کیا تھا۔

SOURCE: KHALEEJ TIMES

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button