خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی کے سب سے بڑے ٹریڈ زون کا اے آر وائی پر گولڈ معاہدے میں غبن کا الزام

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کے سب سے بڑے فری ٹریڈ زون دبئی ملٹی کموڈٹیز سینٹر (ڈی ایم سی سی) نے اے آر وائی گروپ پر گولڈ ریفائنری کی تعمیر کے معاہدے میں بے ایمانی کا الزام عائد کیا ہے۔

ڈی ایم سی سی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر احمد بن صلائم نے سوشل میڈیا پر جاری ایک پوسٹ میں اے آر وائی گروپ کے ساتھ دو دہائیوں قبل گولڈ ریفائنری کی تعمیر کے لیے کیے گئے معاہدے کی خلاف ورزی پر گروپ پر بے ایمانی اور شرمناک لالچ کا الزام عائد کیا ہے۔

احمد بن صلائم نے اے آر وائی گروپ کے ساتھ معاہدے کو کاروباری شراکت میں بدصورت ترین تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر اے آر وائی اپنے عالمی کاروباری شراکت داروں کے ساتھ ایسا سلوک کرتا ہے تو لگتا ہے کہ لالچ نے انہیں شرم ناک حد تک اندھا کر دیا ہے۔

دو دہائیوں سے زائد عرصہ پہلے اے آر وائی گروپ نے گولڈ اور جیولری کی پیداوار اور ریفائننگ کے لیے ایک جدید کمپلیکس اے آر وائی اورم پلس (ARY Aurum Plus ) کی تعممیر کا معاہدہ کیا تھا جو آج تک مکمل نہیں ہو سکا۔

دبئی حکومت کے اہلکار کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کو عالمی فورمز پر اجاگر کریں گے۔

دوسری جانب اے آر وائی گروپ کے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اس زمین پر انہیں قانونی حق حاصل ہے، اے آر وائی گروپ اس معاملے کو متعلقہ اتھارٹی کے ساتھ سلجھائے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button