خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

اے ڈی آئی بی ایف میں 1کروڑ10لاکھ درہم مالیت کی نایاب کتب کی نمائش

خلیج اردو: ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلے (اے ڈی آئی بی ایف) میں آنے والوں کو قدیم دور کی نادر کتب اور مخطوطات کا ایک قیمتی مجموعہ دیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔

امارات نیوز ایجنسی (وام) کو دیئے گئے ایک بیان میں، فرانسیسی لائبریری Clavreuil کے کرسٹوف ایوورمن نے بتایا کہ لائبریری قدیم اور نایاب کتابوں کی نمائش کے لیے میلے میں دوسری بار شرکت کر رہی ہے۔

اس سال، لائبریری کی جانب سے ایک ایسی کتاب کی نمائش کی جارہی جس میں نایاب پرندوں کی ڈرائنگ ہیں 1550 عیسوی سے تعلق رکھنے والی اس کی مالیت 1کروڑ10لاکھ درہم ہے۔

ڈینیئل کروچ نایاب کتب کے ڈینیئل کراؤچ نے کہا کہ یہ میلہ خطے کے معروف اداروں اور کتابیں جمع کرنے والوں سے ملاقات کا ایک قیمتی موقع ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میلے میں شرکت کرنے کا یہ ان کا تیسرا موقع ہے، ان کی جانب سے نمائش میں53 اشیا رکھی گئی ہیں جن میں95لاکھ درہم مالیت کا ایک گلوب بھی شامل ہے جسے وینسینزو کونیلی نے 1688 میں تخلیق کیا تھااس کے علاوہ ملکہ وکٹوریہ کی رائل یاٹ وکٹوریہ اینڈ البرٹ دوم کا5لاکھ درہم مالیت کا چارٹ کیس بھی نمائش میں پیش کیا گیا ہے جس میں 1888 میں ابوظہبی بندرگاہ کی تصاویر شامل ہیں۔

Dom Emisyjny Manuscriptum، پولینڈ سے تعلق رکھنے والے Artur Sobolewski نے کہا کہ ان کی کمپنی لیونارڈو ڈا ونچی کی دستخط شدہ ایک نایاب کتاب کی نمائش کر رہی ہے، بل گیٹس کی ملکیت میں اس وقت موجود اس کی مالیت 50کروڑ ڈالر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی کمپنی نے نایاب مخطوطات کی 200 کاپیاں تیار کیں، جن میں سے ہر ایک کی مالیت 45ہزار درہم ہے۔

شارجہ میں لی پرنس آرٹ کنسلٹنسی کے اولیور پنگل نے کہا کہ وہ دوسری بار اس ایونٹ میں حصہ لے رہے ہیں، اوران کی جانب سے 1508 سے 1931 تک کی نایاب کتابوں کی نمائش کی جارہی ہے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button