خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کی ہندوستان میں پیغمبر اسلام سے متعلق توہین آمیز بیانات کی شدید مذمت

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات نے ہندوستانی بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان کے بیانات کی مذمت کرتے ہوئے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی توہین کی مذمت اوران بیانات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں، وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون (MOFAIC) نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے اخلاقی اور انسانی اقدار اور اصولوں سے متصادم تمام طرز عمل اور طرز فکر کو سختی سے مسترد کرنے کی تصدیق کی ہے۔

وزارت نے مذہبی شعائر کا احترام کرنے اور ان کی خلاف ورزی نہ کرنے کے ساتھ ساتھ نفرت انگیز تقاریر اور تشدد کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزارت نے رواداری اور انسانی بقائے باہمی کی اقدار کو پھیلانے کے لیے مشترکہ بین الاقوامی ذمہ داری کو مضبوط بنانے کی اہمیت اور ایسے کسی بھی عمل کو روکنے کے لیے لائحہ عمل تجویز کرنے پربھی زور دیا جو مختلف مذاہب کے پیروکاروں کے جذبات کو بھڑکاتے ہیں۔

ہندوستان کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اس غیر ذمہ دارانہ بیان پر اتوار کو پارٹی ترجمان نوپور شرما کو معطل کر دیا جبکہ ایک اور اہلکار کو توہین آمیز تبصروں کے بعد ملک سے نکال دیا جس سے عرب ممالک میں کھلبلی مچ گئی۔

کم از کم چھ عرب ممالک نے بھارت کے خلاف سرکاری احتجاج کو درج کرایا ہے اور پاکستان اور افغانستان نے بھی پیر کو سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ قطر، کویت اور ایران نے اپنے ممالک میں ہندوستانی سفیروں کو طلب کیا اور خلیج تعاون کونسل، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور اسلامی تعاون تنظیم نے مذمتی بیانات جاری کئے۔

حالیہ توہین آمیز بیانات کیوجہ سے سوشل میڈیا پرغم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے، اور کچھ عرب ممالک میں ہندوستانی اشیاء کے بائیکاٹ کا مطالبہ بھی سامنے آیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button