خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی بھیجی جانے والی کوکین کی بھاری مقدار ارجنٹائن میں ضبط

خلیج اردو: ارجنٹائن کے حکام نے دبئی کے لیے سمگل کی جانے والی 1،6 ٹن کوکین ضبط کر لی ہے۔ کوکین جانوروں کی خوراک میں چھپا کر دبئی سمگل کرنے کی تیاری کی گئی تھی، اس سلسلے میں کوکین کی سمگلنگ میں مبینہ طور پر ملوث 12 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

جمعرات اور جمعہ کی درمیان شب ارجنٹائن کی بندرگاہ پرمتعین حکام اور انسداد منشیات کے تعاون سے روساریو شہر سے یہ کوکین پکڑی گئی جو ارجنٹائن کا تیسرا بڑا شہر ہے۔

مقامی حکام نے اس ضبط کی گئی کوکین کی مالیت کا اندازہ 60 ملین ڈالر کا لگایا ہے۔ اس سلسلے میں گرفتاریاں مختلف مقامات اور شہروں سے کی گئی ہیں۔ اب تک 12 افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔ یہ تمام گرفتار شدگان ارجنٹائن کے شہری ہیں جنکے قبضے سے سپورٹس کاروں اور بھاری مقدار میں کرنسی بھی برآمد کی گئی ہے۔

کوکین جانوروں کی خوراک بننے والے سبز چارے اور بیگز میں چھپایا گیا تھا۔ روساریو کی زرعی اشیا کی ایکسپورٹ کے لیے اہم تصور کی جاتی ہے۔ جسے بندر گاہ پر دبئی روانہ کرنے کے لیے جہاز پر لادا جانا تھا لیکن کارروائی کر کے سب کچھ قبضے میں لے لیا گیا ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button